مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خضدار زاوہ کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ امدادی اداروں نے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسافر کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
News ID 1885310
آپ کا تبصرہ